Tahqeeq Nama, GC University - Lahore

تحقیق نامہ

Department of Urdu, Government College University Lahore
E-ISSN: 2706-6991
P-ISSN: 1997-7611

Author's Guideline

Tehqeeq Nama only publishes original and unpublished research articles in Urdu Language.

The Journal uses The Chicago Manual of Style for references and Bibliography.

The Article should be composed in Microsoft Word Format, with an Abstract and Keywords, both in English and Urdu.

The author(s) name, his/her institutional affiliation and designation and contact details should be mentioned on left corner of the manuscript.

All the margins, text, paragraph, index, font size and quotation size should accord The Chicago Manual of Style, 16th Edition.

Please email your manuscript on the following address: tahqeeqnama@gcu.edu.pk

 

. مقالہ نگاروں کے لیے چند ہدایات

  • مجلہ ’’تحقیق نامہ‘‘ میں اشاعت کی غرض سے تحقیقی مضامین ارسال کرنے والے محققین سے درخواست ہے کہ وہ درج ذیل امور کو مدِّنظر رکھیں:
  • تحقیقی مقالہ جات میں تمام حواشی اور حوالہ جات / کتابیات شکاگو مینوئل آف سٹائل کے مطابق درج کیے جائیں۔
  • اگر نثری اقتباس تین سطور یا اس سے زائد ہو تو اسے الگ سے پیرا گراف کی صورت میں لکھا جائے گا، اقتباس کو ہر صورت میں متن سے الگ نظر آنا چاہیے۔ اقتباس واوین میں درج ہو گا۔ اقتباس کے آخر میں حوالہ نمبر لکھا جائے گا۔ اگر اقتباس تین سطور سے کم ہو تو اس صورت میں اقتباس واوین میں لایا جائے گا اور اس کے اختتام میں حوالہ نمبر لکھا جائے گا۔ اشعار کو ان کی صنف سے وابستہ ہیئت ہی میں لکھا جائے گا۔ اشعار کا متن واوین کے بغیر مقالے میں شامل ہو گا۔ اختلافِ متن، صحتِ املا، توضیحی نوٹ اور اس نوعیّت کے معاملات حواشی میں اُٹھائے جائیں گے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے اقتباس میں نمبر یا کوئی علامت دی جا سکتی ہے۔
  • پہلی بار حوالہ مکمل تفصیل کے ساتھ درج کیا جائے گا۔
  • دوسری بار حوالہ درج کرنے کی صورت میں حوالہ مختصر لکھا جائے گا۔ دوسری بار حوالہ لکھتے ہوئے صرف مصنّف کا نام، کتاب یا رسالے کا نام اور صفحہ نمبر درج ہو گا۔ اوپر نیچے ایک ہی حوالہ درج کرنے کی صورت میں دوسری مرتبہ فقط ’’ایضاً‘‘ لکھا جائے گا۔ اگر صفحہ نمبر مختلف ہو تو اس کا اندراج کیا جائے گا۔